top of page

جہلم (مشرف جنجوعہ) حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب ، جماعت اسلامی پاکستان کے انچارج انتخابات راشد نسیم نے نتائج کا اعلان کر دیا ،

جہلم (مشرف جنجوعہ) حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب ، جماعت اسلامی پاکستان کے انچارج انتخابات راشد نسیم نے نتائج کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی مدت کی تکمیل پر الیکشن کا انعقاد ھوا جس میں پاکستان بھر سے ارکان جماعت نے حصہ لیا اور خفیہ رائے شماری کے بعد حافظ نعیم الرحمن کثرت رائے سے امیر جماعت اسلامی منتخب ھو گئے ہیں ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری نے بیان دیتے ھوئے کہا کہ یہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں صرف جماعت اسلامی پاکستان کا حسن ہے کہ اس کے ہر سطح کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ھوتے ہیں جن پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ، انہوں نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے دعائے استقامت کرتے ھوئے ان کے پیش رو امیر سراج الحق کی ولولہ انگیز قیادت کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے جماعت اسلامی کے لیے اپنے دن رات وقف کئے رکھے ، اللّہ تعالیٰ ان کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کی جماعت کے لیے انتھک کوششوں کی تعریف کی ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page