top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (مشرف جنجوعہ) جہلم جادہ چونگی کے مقام پر اوور ھیڈ بریج تعمیر کیا جائے ، جہلم کے باسیوں کا مطالبہ

جہلم (مشرف جنجوعہ) جہلم جادہ چونگی کے مقام پر اوور ھیڈ بریج تعمیر کیا جائے ، جہلم کے باسیوں کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی انتہائی مصروف شاہراہ جادہ چونگی بس سٹاپ اور دونوں طرف آبادیاں ھونے کی وجہ سے شہری انتھائی رش میں سڑک عبور کرنے مجبور ، ھر وقت حادثے کا خدشہ رہتا ہے ، جہلم کی سماجی و رفاہی تنظیموں اور شہریوں نے محکمہ ھائی وے سے جادہ کے مقام پر اوور ھیڈ بریج کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ، یاد رہے کہ قبل ازیں دینہ کے مقام پر اس وقت کے ایم پی اے مہر فیاض نے دینہ کے باسیوں کو خوشخبری سنائی تھی کے دینہ چوک میں انڈر پاس منظور ھو چکا ، فنڈز آ گئے لیکن عرصہ دراز گزرنے کے باوجود اس اھم ایشو پر کام نہ ہو سکا ، لوگ پیدل روڈ کراس کرتے ھوئے اکثر حادثات کا شکار ھوتے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ جہلم جادہ چونگی ، دینہ چوک اور سوہاوہ شہر میں اوور ھیڈ بریج یا انڈر پاسسز بنائے جائیں تاکہ شہری اطمینان سے روڈ کراس کر سکیں ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page