top of page

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پورے پاکستان کی طرح جہلم میں بھی کسانوں کے حق میں کل سہ پہر 3 بجے میجر اکرم شہید پارک کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پورے پاکستان کی طرح جہلم میں بھی کسانوں کے حق میں کل بروز منگل سہ پہر 3 بجے میجر اکرم شہید پارک کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری اور نائب صدر کسان بورڈ ضلع جہلم راجہ طارق جاوید جنجوعہ خطاب فرمائیں گے ، جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کے نرخ کم از کم 5000 روپے فی من ھونا چاہئیں اور حکومت فوری طور پر کسان بھائیوں سے گندم خرید کرے ، یاد رہے کہ حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ اس قیمت پر بھی گندم کسانوں سے نہیں خرید رہی ، جماعت اسلامی کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ اتنی کم قیمت رکھ کر کسانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، دوسری طرف حکومت ان احتجاجی دھرنوں سے گھبرا گئی ہے اور اس نے کسان رھنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کی جماعت اسلامی مزمت کرتی ہے ، جماعت اسلامی اور کسان بورڈ جہلم کے رھنماؤں نے عوام سے بھرپور اپیل کی یے کہ وہ اس عوامی دھرنا میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے کسان بھائیوں کی حمایت کریں ،

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page