جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی 10 نومبر آخری تاریخ، ضلع جہلم سے ایم این اے کیلئے درجنوں امیدوار درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمندہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کی 10 نومبر آخری تاریخ ہے۔ حلقہ این اے 60 میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری بلال اظہر کیانی جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد،مہر محمد فیاض جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 25 کے لئے چوہدری سعید اقبال ، چوہدری لال حسین نمایاں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 کے لئے سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان اور سینر قانون دان سابق صدر بار ایسوسی ایشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ صوبائی اسمبلی پی پی 26 کیلئے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود لِلہ، کرنل( ر) سید زاہد شیرازی، ناصر جاوید وڑائچ، بیرسٹر تیمور نواز جٹ، راجہ جواد جالپ ، راجہ افتخار شہزاد پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں
top of page
bottom of page
Comentários