top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے جیت گئی۔ صوبائی اسمبلی کی تینوں نشتیں پاکستان تحریک انصاف لے اڑی۔چودھری فرخ الطاف اور بلال اظہر کیانی ایم این ایز بن گئے

جہلم(جہلم نیوز خصوصی رپورٹ)انتخابات 2024 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 کے تمام 380 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا۔ جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف 88238ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا 84215ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عمران حیدر 28176 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی جیت گئے جہلم: انتخابات 2024 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے تمام 386 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اظہر کیانی 99948 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حسن عدیل 90474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری زاہد اختر 24273 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے

حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رفعت زیدی جیت گئے .حلقہ پی پی 24 کے تمام 269 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا۔جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رفعت محمود زیدی 55029 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال 49781 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید عرفان امیر شاہ بخاری 30031 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر

محمود قریشی جیت گئے، حلقہ پی پی 25 کے تمام 255 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا۔ جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر محمود قریشی 67 ہزار

391ووٹ لے کر جیت گئے۔ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم 34 ہزار 560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار زبیر سلیمان 11 ہزار

319 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔پی پی 26 جہلم تھری سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد جیت گئے ، حلقہ پی پی 26 کے تمام 242 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا۔ جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد 60 ہزار 181 ووٹ لے کر جیت گئے۔پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ناصر محمود للِہ 54 ہزار 574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

0 comments

ความคิดเห็น

ได้รับ 0 เต็ม 5 ดาว
ยังไม่มีการให้คะแนน

ให้คะแนน
bottom of page