top of page

جہلم۔ مسافر بس اور ڈمپر کے مابین شدید ٹکر۔ 4 خواتین سمیت 33 افراد شدید زخمی ایک خاتون جاں بحق۔ حادثہ شدید دھندکی وجہ سے پیش آیا ویڈیو+پکچر+نیوز۔ ادریس چودھری سے

جہلم( ادریس چودھری سے)ضلع جہلم میں شدید دھند کا آغاز ہوتے ہی پہلا ٹریفک حادثہ لاہور موڑ کے قریب بس ٹرک اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان شدید ٹکر چار خواتین سمیت 33 افراد شدید زخمی ہو گئے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ مسافر بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی دھند پڑنی شروع ہو گئی ہے جس کا جس کے نتیجے میں آج صبح جہلم جی ٹی روڈ لاہور موڑ کے نزدیک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں خصوصا ایک بس اور ٹرک کی شدید ٹکر میں مسافر بس کے 33 افراد شدید زخمی ہو گئے بعد ازاں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم اور راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے زخمیوں میں بابر خان ولد غلام احمد عمر 30 سال فاروق ولد بہادر خان عمر 40 سال افرا سیاب ول تنویر عمر 25 سال قمر اسلام ولد محمد حسن عمر 61 سال جلال ولد حضور خان عمر 30 سال بلال ولد حضور خان عمر 31 سال امجد حسین ولد محمد افضل عمر 35 سال سمیع ولد فیصل عمر 18 سال یاسر ولد عبدالغفور عمر 38 سال عمران ولد کریم عمر 22 سال رمضان ولد شریف عمر 50 سال عقیل ولد شریف عمر 30 سال رحمت شان ولد امانت عمر 35 سال اجالا دختر قربان عمر 25 سال مدثر ولد منظور عمر 30 سال ساجدہ زوجہ شبیر عمر 39 سال گلفام ولد جورج عمر 25 سال فیصل ولد صغیر احمد عمر 35 سال حکمت ولد افسر خان عمر 40 سال نزرعباس ولد غلام احمد عمر 60 سال اسلم ولد غلام حسن عمر 50 سال اسلم ولد اصغر عمر 43 سال سمیع اللہ ولد فیصل عمر 25 سال فضا علی زوجہ علی حسن عمر 22 سال گلل ریزولد اسلم عمر 40 سال نعمان ولد افضل عمر 30 سال نبیل احمد ولد ارشد عمر 39 سال شاہدولد وارث خان عمر 50 سال فہیم ولد مقبول عمر بیس سال کامران ولد مختار عمر 25 سال علی ولد فیاض عمر 21 سال اور مصطفی احسن ولد محمد حسین عمر 36 سال شامل ھیں۔جبکہ تسلیم اختر زوجہ نذد عباس جن کا تعلق خوشاب سے ہے ان کی عمر 50 سال ہے یہ خاتون انتقال کر گئیں ہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جا ئے حادثہ پر پہنچ کر مسافر بس کے مختلف حصوں کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا ان کو طبی امداد پہنچائی اور سول ہسپتال جہلم پہنچایا جہاں سے شدید زخمی افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے مقام ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تمام آپریشن کی نگرانی کی یاد رہے کہ پہلی دفعہ ضلع جلم میں دھند پڑی ہے جس کے نتیجے میں پہلے روز ہی شدید حادثہ رونما ہو گیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page