top of page

جہلم:مزید مہنگائی کے بم، حکومت نےیوٹیلیٹی اسٹور پر  375 کلو گھی کے پیکٹ کو  490 روپے تک پہنچا دیا

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  حکومت نے غریب اور سفید پوش طبقہ پر مزید مہنگائی کے بم گرا دیے یوٹیلیٹی اسٹور پر  375 روپے کلو گھی کے پیکٹ کو  490 روپے تک پہنچا دیا عوام کو مزید مشکلات میں ڈال کر مہنگائی کم کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت نے عوام سے ہی کھلواڑ کرنا شروع کر دیا شہریوں کا قیمتوں میں اضافہ کرنے پر غم و غصہ کا اظہار   تفصیلات کے مطابق حکومت نے غریب طبقہ کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ کر دیا یوٹیلیٹی اسٹور پر  375 روپے کلو ملنے والے گھی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا یوٹیلیٹی اسٹور پر اب گھی  490 روپے کلو میں دستیاب ہوگا  اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی ریٹس بڑھا کر ہمیں مزید مشکلات میں ڈال دیا رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی ہر اشیاء کے ریٹس بڑھ چکے مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا  مجال ہے کہ حکومت کو کچھ شرم بھی آئے کہ عوام کس طرح کمر توڑ مہنگائی میں گزارہ کر رہی ہے حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو اس وقت اس نے مہنگائی کا خوب واویلا مچایا تھا اب یہ  حکومت میں آئے ہیں تو ان کو پتہ چلا ہے کہ مہنگائی کیا ہے اس حکومت نے مہنگائی کا 47 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ہم نے کرنا کیا ہے اب تو یہ  آئی ایم ایف کی شرائط کے آگے گھٹنے ٹیک کے ہیں بہتر ہے کہ یہ ملک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا جائے تاکہ حکومت پر کوئی تنقید بھی نہ کر سکے شہریوں نے اس حکومت کو تاریخ کی بدترین حکومت قرار دے دیا 

0 comments
bottom of page