جہلم شہر کے مرکزی قبرستان میں مردے دفنانے کے لئے جگہ ناپید ہوگئی ، شہری اپنے پیارو ں کو سپردخاک کرنے لئے پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مرکزی قبرستان میں مردے دفنانے کے لئے جگہ ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کے لئے زمین تنگ ہو کر رہ گئی۔ شہر میں موجود قبرستان میں نئی قبروںکے لئے جگہ ناپید ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرکزی قبرستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے شہری اپنے پیاروں کو دفناتے چلے آرہے ہیں لیکن اب جگہ کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرچکا ہے۔ جہلم شہر کی عوامی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی اور تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے شہریوں کو مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے قبرستان کے لئے مزید اراضی خریدنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہری اپنے پیاروں کو دربدر لے جانے کی بجائے شہر کے قریب واقع قبرستان میں دفن کر سکیں
top of page
bottom of page
Comments