top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم کے قیام کو 74 سال مکمل شاندار خدمات۔ بہترین سروس

جہلم (رپورٹ۔ ڈاکٹر اعجاز اعوان) مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم کے قیام کو 74 سال بیت گئے ، قیام پاکستان سے قبل پہلے مرزا ہسپتال کی بنیاد ڈاکٹر حمیداللہ بیگ نے 1924ء میں جالندھر میں رکھی ۔جبکہ پاکستان بننے کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے اور 1949ءمیں شاندار چوک جہلم میں مرزا ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ، یوں مجموعی طور پر مرزا ہسپتال اپنی 99 ویں اور پاکستان میں اپنے قیام کی 74 ویں سالگرہ بھی منا چکا ھو گا ۔

طبی خدمات کے ساتھ ساتھ مرزا فیملی کے لوگ فلاحی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی انتہائی عزت وتکریم کا مقام رکھتے ہیں ۔ معاشرے میں زیادہ تر لوگ اپنے پروفیشن کو مقدم رکھتے ہیں چونکہ اس میں آنکا رزق پنہقں ھوتا ھے اور فلاحی کاموں کو ثانوی حیثیت دیتے ہیں ۔ مگر مرزا فیملی اس لحاظ سے ہمیشہ منفرد رہی کہ اس فیملی کا ہر فرد خواہ وہ ڈاکٹر ہو یا اس کا تعلق کسی اور شعبے سے ہو وہ فلاحی کاموں کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔ اپنے پروفیشن اور اپنی ذاتیات کو ثانوی رکھتے ھوئے ہیں ، ان کی انسان دوستی اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مرزا ہسپتال جس کا شمار شہر کے اچھے ہسپتالوں میں ہوتا ہے اور جہاں ہر مرض کے علاج کے لیئے بہترین اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہوتی ہے وہاں ایسے غریب مریضوں کی ایک بڑی تعداد وزٹ کرتی ھے جہاں مرزا ہسپتال کے ڈاکٹرز ایسے مریضوں کا علاج انتہائی توجہ سے کرتے ہیں۔ دوسری طرف مرزا فیملی کی انسان دوستی کا ایک اور مثال "المرکز"جہلم بھی ہے جہاں المرکزجہلم کی مختلف ذیلی تنظیمیں ہمہ وقت خدمت خلق کے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا عہتی ہیں ۔

غرضیکہ کہ جہلم کا کوئی شہری ایسا نہیں ھو گا جس نے مرزا ہسپتال کا نام نہ سنا ھو گا ۔ مزا ہسپتال کو جہل شہر کی پہچان گردانا جاتا ھے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page