جہلم(مرزافرازبیگ)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے ورکرز کے زیر اہتمام کالا گُجراں میں ایک شاندار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں تمام ورکرز کی اتفاق رائے کے ساتھ ذیشان جرال( چیئرمین پی ٹی آئی ورکرز کمیٹی جہلم) اور نوید علی(جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ورکرز کمیٹی جہلم) نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر کے لیے سید ابرار حُسین شاہ (طور) اؤر جنرل سیکرٹری کے لیے قیصر شجاع قریشی (کالا گُجراں) کو نامزد کر دیا!اس میٹنگ میں جہلم شہر سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما: مرزا فراز بیگ، عتیق خان، سلیم بھٹی، راجہ شہباز، خادم اللہ بٹ، راجہ بشارت، چوہدری حفیظ، راجہ حماد۔۔۔۔کالا گُجراں سے تحریک انصاف کی مکمل قیادت:ملک عدنان، عدنان کھوکھر، میر منور، شیخ طلعت، سید وقار کاظمی، چوہدری شریف، فیصل ڈی جے، جہانگیر کیانی۔۔۔۔۔گجر پور سے جاوید انجم۔۔۔۔ کشمیر کالونی سے: سید ابرار شاہ، سید شہزاد، سید عمران شاہ(جانی)، زین۔۔۔۔۔۔فضل آباد سے شیخ خالد صاحب اور ان کی مکمل ٹیم کی بھی شرکت اس موقع پر تمام عہدہداران و کارکنان نے 6 اپریل کو ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اسلام آباد جلسے میں جہلم سے کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اس موقع تقاریر کرتے ہوئے مقررین نے ممبر کور کمیٹی پی ٹی آئی چوہدری ندیم افضل بنٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہمارے لئیے یہ فخر کی بات ہے چوہدری ندیم افضل بنٹی کور کمیٹی کے ممبر ہیں اور ضلعی تنظیم بھی ورکر کی خواہش کے مطابق ایسے کارکنان کے حوالے کی جائے گی جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Commentaires