top of page

جہلم: مخالف سمت سے آنے والی کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق ،کار ڈرائیور گرفتار

 


جہلم (ظہیرعباس)  تھانہ کالا گجراں کی حدود میں جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق ،کار ڈرائیور گرفتار  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کالا  گجراں کی حدود میں جی ٹی روڈ پر رانگ سائیڈ سے آنے والے  کار ڈرائیور نے لوڈر رکشہ کو ٹکر دے ماری جس سے لوڈر رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شہری کی شناخت رحمان سعیدکے نام سے ہوئی کار ڈرائیور  ملزم احمد نے غلط سائیڈ سے گاڑی چلاتے ہوئے رکشہ کو ٹکر ماری  ایس ایچ او کالا گجراں معہ ٹیم نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو تحویل میں لے لیا  جبکہ پولیس نے  نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا  ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔



0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page