top of page

جہلم:محکمہ ریلوے کی ہزاروں ایکڑ زمین بے یارو مددگار، زمینوں پر قبضے ،ریلوے کوارٹرز کا بھی برا حال

جہلم( Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ریلوے کی ہزاروں ایکڑ زمین بے یارو مددگار جبکہ کچھ زمینوں پر قبضے بھی ہوچکے ہیں جبکہ ریلوے کوارٹرز کا بھی برا حال بوسیدہ عمارات کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں اگر محکمہ ریلوے اپنی زمینوں کو استعمال میں لائے تو کروڑوں روپے کی آمدن محکمہ کو ہوسکتی ہے  تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے جہلم کی ہزاروں ایکڑ زمین بے یارو مددگار پڑی ہے جبکہ کچھ زمینوں پر قبضہ بھی ہوچکا اس وقت شہر کے کئی علاقوں میں محکمہ ریلوے کی زمین یا تو خالی پڑی ہے یا کچھ پر قبضہ ہوچکا ہے محکمہ ریلوے اگر اپنی زمینوں کو استعمال میں لائے تو کروڑوں روپے کی آمدن محکمہ کو ہوسکتی ہے لیکن محکمہ ریلوے  خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے جبکہ محکمہ کے کواٹرز کی خستہ حالی بھی یہ بتا رہی ہے کہ یہ کسی وقت بھی زمین بوس ہوسکتے ہیں محکمہ کے رہائشی کواٹرز کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پکڑ چکی ہیں جبکہ یہ کواٹرز موہنجوداڑو کا منظر بھی پیش کررہے ہیں شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ریلوے کی زمین شہر کے مختلف علاقوں میں پڑی ہے جبکہ کچھ پر لوگوں نے قبضہ بھی جما لیا ہے ان زمینوں میں زیادہ تر مہنگے ترین علاقوں میں خالی پڑی ہیں اگر محکمہ ریلوے ان زمینوں پر فلیٹس اور مارکیٹیں بنائے تو محکمہ کو کروڑوں روپے کی امدن ہوتی ہے لیکن افسوس کہ محکمہ ریلوے کے افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ محکمہ ریلوے کے جو رہائشی کوارٹرز ہیں ان کی حالت بھی بوسیدہ ہوچکی ہے محکمہ کو چاہیے کہ وہ ان کی بھی تعمیر و مرمت کروائیں اور رہائشیوں کی  خطرات میں گھری زندگی کو محفوظ بنائیں 

0 comments
bottom of page