top of page

جہلم:محکمہ جنگلی حیات کی غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی، 1200سے زائد گھریلو چڑیوں کو برآمد کرلیا

جہلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) محکمہ جنگلی حیات کی غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی، 1200سے زائد گھریلو چڑیوں کو برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ڈیڑھ لاکھ جرمانہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات جہلم کے حکام راجہ بنارس اور محمد عمران کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے گھریلو چڑیوں کو پکڑ کر فروخت کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1200سے زائد چڑیوں کو برآمد کرلیا، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے موقع پر چھ سو چڑیوں کو اپنے ہاتھ سے آزاد کیا جبکہ چھ سو سے زائد چڑیوں کو مقامی جنگل میں آزاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معصوم بے ضرر پرندوں کو پکڑکر بیچنے والے انسانی قبیح حرکت کے مرتکب ہوتے ہیں یہ ہمارے ماحول کی قدرتی خوبصورتی ہے ایسے افرا د کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلی حیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایسے قانون شکن افراد کے خلاف مزید کاروائیوں کی ہدایت کی۔

0 comments
bottom of page