top of page

جہلم!محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ کا آفیسران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ نے آفیسران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے تفصیلات کے مطابق میڈم کوثر سلیم سی ای او ایجوکیشن جہلم نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسران ضلع جہلم کو جو بھی کام ان کے سپرد کیا انہوں نے انتہائی دیانتداری پروفیشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سو فیصد نتائج دیکھانے میں کامیاب ہوئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم نے دوران تعلیمی سال ان کو جو بھی ڈیوٹی دی گئی انہوں نے دیگر اضلاع کی نسبت زیادہ بہتر کام کیا گزشتہ روز ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا اور ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تقریب کی مہمان خصوصی میڈم کوثر سلیم سی ای او ایجوکیشن جہلم تھیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے آفیسران کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جن آفیسر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ان کے نام مسٹر صفدر علی ڈپٹی ڈی او تحصیل دینہ مسٹر سہیل رضا ڈپٹی ڈی او تحصیل سوہاوہ مسٹر عبدلکریم ڈپٹی ڈی او تحصیل جہلم ہیں

0 comments
bottom of page