جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے ضلع بھر میں ٹیکس نادہندگان اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ، نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ھو گا ۔ شہری زمہ دار شہری ھونے کا ثبوت دیں اورکسی پریشانی سے بچنے کیلئے واجبات فوری جمع کروا دیں اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ھے کہ جہلم میں ٹیکس وصولی کے 75 فیصد اہداف پورے کر لیے گئے ہیں جبکہ 25 فیصد نادہندگان کے خلاف رواں ہفتے کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور اہداف کو مکمل کیا جائے گا ۔ ان میں سے زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو جان بوجھ کر ٹیکس جمع نہ کرواتے کے عادی ھوتے ہیں ایسے افراد کو قابو کیا جائے گا اورآنکی پراپرٹی کو سیل کیا جائے گا اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں تھانے میں بند کروایا جائے گا ۔ لیکن ہماری اولین کوشش ھو گی کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریکوری کو ممکن بنایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے شہریوں سے اپیل کرتے ھوئے کہا ھے کہ وہ زمہ دار شہری ھونےکا ثبوت دیں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں اور پراپرٹی و پروفیشنل ٹیکس جمع کروائیں ۔
top of page
bottom of page
Comments