top of page

جہلم:محکمہ انہار کی عدم توجہ ،دریائے جہلم پر بنائی گئی گرین بیلٹ تباہ حالی کا شکار ،شگاف پڑ گئے

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہار اور انتظامیہ کی عدم توجہ سے دریائے جہلم پر بنائی گئی گرین بیلٹ تباہ حالی کا شکار گرین بیلٹ جگہ جگہ سے بیٹھنے لگی کئی جگہوں پر شگاف پڑ گئے جبکہ بارشوں سے گرین بیلٹ کی بھرتی ختم ہونے لگی زرائع کے مطابق گرین بیلٹ کی بھرتی میں زیادہ تر ریت کا استعمال ہونے سے گرین بیلٹ پر جگہ جگہ شگاف پڑ گئے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے  گرین بیلٹ کی تباہ حالی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا  تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار اور انتظامیہ کی عدم توجہ سے گرین بیلٹ تباہی کا شکار ہونے لگی دریائے جہلم کے کنارے پر جہلم شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے جو گرین بیلٹ بنائی گئی تھی اس میں زیادہ تر ریت کا استعمال کیا گیا زمہ دار زرائع کے مطابق گرین بیلٹ کو بناتے وقت انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جس میں ریت کا استعمال بھی کیا گیا جس کی وجہ سے گرین بیلٹ پر جگہ جگہ شگاف پڑ چکے ہیں اور کئی جگہوں سے گرین بیلٹ بیٹھ بھی گئی ہے بڑے بڑے گڑھے پڑنے سے گرین بیلٹ پر بارش کے بعد پانی کھڑا رہتا ہے جبکہ گرین بیلٹ پر مٹی اور ریت کی بھرتی نکلنے سے گرین بیلٹ پر بجری بھی بکھر چکی ہے اگر خدا نخواستہ دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا تو گرین بیلٹ میں مزید بڑے بڑے شگاف بھی پڑ سکتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹ بناتے وقت کسی بھی قسم کی کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہمارے گھروں کے باہر سیوریج کے پانی سے چھپڑ بن چکے ہیں اور گرین بیلٹ کے ارد گرد اس وقت کئی جگہوں پر چھپڑ بننے سے اہل علاقہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ گرین بیلٹ کو بناتے وقت سیوریج کے پانی کو نکالنے کے لیے کوئی پائپ لائنز بھی نہیں ڈالی گئیں جبکہ تاریخی مسجد افغاناں بھی اس وقت سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے تباہی کا شکار بنتی جارہی ہے دو سال پہلے یہاں پر سیوریج کے پائپ ڈالنے کا ٹھیکہ بھی ہوچکا تھا اور سابقہ ڈپٹی کمشنرز نے اس تاریخی مسجد افغاناں کے قریب سیوریج کے پائپ ڈالنے کی منظوری بھی دی تھی لیکن کچھ کام ہونے کے بعد ہی ٹھیکدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا اور انتظامیہ نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈ ختم ہوچکے ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق اور محکمہ انہار کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بیلٹ کو  تباہ حالی سے بچایا جائے اور جگہ جگہ پڑنے والے شگاف کو بھرا جائے اور سیوریج کی نکاسی کے لیے پائپ لائن ڈالی جائے تاکہ گرین بیلٹ کے ارد گرد بننے والے بڑے بڑے جوہڑوں کو بھی ختم کیا جاسکے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page