top of page

جہلم:محمد علی مرز اکی تقریروں سے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ، سنی علما کونسل جہلم



جہلم (دلنوازحمد Jhelumnews.uk)مفتی ثنااللہ تنویر ۔امیر جماعت خدام مصطفی جہلم ۔پیر برکات احمد صدر سنی علما کونسل جہلم ،مفتی حسن رضا یلدرم ،قاری اظہر حسین ،قاری ظفر حسین ،حافظ ایاز لطیف ،قاری انعام اللہ جلالی ،قاضی آفتاب نذیر ،حافظ مجتبیٰ ظفر ایڈوکیٹ نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پاکستان ،تمام انتظامی اور آئینی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہاکہ جہلم میں مرز امحمد علی جہلمی کی صورت میں ایک فتنہ جنم لے رہاہے کو گستاخانہ کلام کرکے ہمارے مذہبی اور اسلامی ریڈ زون میں منہ مارنے کی کوششوں میں مصرو ف ہے ،اس کو روکا جائے ۔متعدد ایف آئی آر ز ہونے کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ،اس سلسلہ میں DPOجہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات کی گئی ،ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہمیں ایف آئی آر میں 295/cشامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ،متعد د بار بار امن کمیٹی میں اس فتنے کے بارے میں آگاہ بھی کیا ۔اس فتنے کو کھلی چھٹی حاصل ہے ،اس کی تقاریر سے پوری دنیا کے مسلمانوںکے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ہماری پرامن رہنے کی خواہش کو ہماری کمزور ی سمجھنے والے اداروں کے سامنے پانی سر سے گز ر جائے ،پھر اس فتنے کو سنبھالنا مشکل ہوجائے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں محمد علی مرزا کو گرفتار کیاجائے ،اس کے فتنہ مرکز اکیڈمی کو فی الفور بند کیا جائے ،سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے اس کے فتنہ انگریز مواد کو ختم کیا جائے ،موجود ہ ایف آئی ار کی روشنی میں فاسٹ ٹریک کے ساتھ اس کیس پر کاروائی کی جائے ،اس کیس کو جلد منتطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔پریس کانفرنس میں مرکزی سنی علماء کونسل جہلم ،جماعت خدام مصطفیٰ جہلم ،تحریک لبیک پاکستان ،تحریک تحفظ قر آن جہلم ،دعوت اسلامی پاکستا ن ،انجمن بھیروبہ جہلم ،تحریک منہاج القرآن کے نمائندوں نے شرکت کی ،

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page