top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم! محمد شہباز حسن راجہ ڈاکٹر بن گئے۔ MBBSکی ڈگری نمایاں پوزیشن کے ساتھ حاصل کر لی

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk ) ڈاکٹر محمد شہباز حسن راجہ تیری عظمت کو سلام

ضلع جہلم کا نام روشن کردیا سماجی و سیاسی زعما کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق محمد شہباز حسن راجہ جہلم کے ایک ممتاز خاندان کے ساتھ ان کا تعلق ہے ان کے والد گرامی طاہر حسن راجہ بحیثیت سینئر آفیسر نیشنل سیونگ سنٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ڈاکٹر محمد شہباز حسن راجہ نے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی ڈگری نمایاں پوزیشن کے ساتھ حاصل کر لی ہے ان کے محترم دادا انسپکٹر پولیس راجہ محمد الطاف تھے اسی طرح ان کے حقیقی تایا پرویز احمد کیانی وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں بلاشبہ ڈاکٹر محمد شہباز حسن راجہ اپنے علاقہ کوہلیاں اڈرانہ کا نام روشن کریں گے سماجی و سیاسی زعماء نے توقع کی ہے کہ یہ نوجوان ڈاکٹر اپنے خاندان کے اعلیٰ آفیسران کی تقلید کرتے ہوئے میڈیکل کے شعبے میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور لوگوں کی خدمت کر کے اپنے خاندان کا نام روشن کریں گے۔ یاد رھے کہ ڈاکٹر محمد شہباز حسن راجہ اور ان کی فیملی محلہ اسلامیہ سکول جہلم میں مقیم ھے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page