دینہ ( رانا عاصم سے)سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کرنے ضروری ہے تاکہ شہریوں کی روز مرہ کے معاملات میں درپیش مشکلات ختم ہو سکیں ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات محلہ کریم پورہ اور محلہ چوہدریاں جادہ میں سیوریج اور نکاسی آب کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم کریم پور میں موٹر سائیکل پر مختلف گلیوں میں گئے جہاں انہوں نے نکاسی آب سے درپیش مسائل کا خود مشاہدہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کرکے ان کو نکاسی آب کی صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کروائی، ڈی سی جہلم نے محلہ چوہدریاں میں سیوریج لائن کے رکے ہوئے کام کی جگہ کا مشاہد ہ کیا اور میونسپل کمیٹی حکام سے اس بارے تفصیلات طلب کرتے ہوئے جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم دیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
댓글