top of page

جہلم:مجرمہ نازیہ بی بی کو14سال قید اور4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا گیا



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)معزز عدالت کے جج چوہدری فیاض الحسن ASJ صاحب جہلم نےمنشیات کے مقدمہ نمبر283/23 بجرم CNSA 9-(i)3-D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا،تفصیلات کے مطابق مجرمہ نازیہ بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرمہ نازیہ بی بی کو14سال قید محض اور04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرمہ کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔

0 comments
bottom of page