top of page

جہلم:ماہ صیام۔ناقص اشیاء خورد و نوش کی فروخت میں تیزی،ذمہ داران لمبی تان کر سو گئے ۔شہری بیمار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ماہ صیام میں جہلم شہر اور گردو نواح میں ناقص اشیاء خورد و نوش کی فروخت میں تیزی آنے لگی , جس سے بچے ، بوڑھے اور مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا ھونے لگے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران بھی لمبی تان کے سو گئے ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر اور زمہ داران سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ھے ، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں ضلع بھر میں ناقص اشیاء خوردو نوش کی خرید و فروخت میں مزید تیزی نظر آنے لگی ھے جس سے بچے بوڑھے اور اور مریض مختلف بیماریوں کا شکار ھونے لگے ہیں ، اس بابرکت مہینے میں ناقص اشیاء و خوردو نوش کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور فو ڈ اتھارٹی بھی بری طرح ناکام دکھائی دیتی ھے جس پر شہری یہ مضر صحت ناقص اشیاء ہی خریدنے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں ، اس طرح ناقص خوراک کی وجہ سے عوام مختلف یماریوں کا شکار ھونے لگے ہیں، اکثر اوقات خریداروں اور دوکانداروں میں جھڑپیں بھی دیکھنے میں آتی ہیں ، شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں ناقص اشیاء خورد و نوش فروخت کی جا رہی ہے جب کہ فوڈ اٹھارٹی نشاندہی پر عمل درآمد کرتے ھوئے ایکشن تو کرتی ھے لیکن دوبارہ ناقص اشیاء کی فروخت آسی شروع ھو جاتی ھے جس کی وجہ سے جھگڑے معمول بن گئے ہیں اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیی اور فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران سے اپیل کی ھے کہ ناقص اشیاء کی خرید و فروخت پر کوئ مناسب حکمت عملی وضع کی جائے اور رمضان المبارک میں فوری لائن آف ایکشن ترتیب دیا جائے اور انسانیت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ھوئے بھاری جرمانے کیے جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page