top of page

جہلم:ماہ اپریل میں پرائس کنٹرول کاروائیوں میں ضلع جہلم کی پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن

جہلم(رپورٹ:سید ذوالقرنین شاہ  Jhelumnews.uk  )ماہ اپریل میں پرائس کنٹرول کاروائیوں میں ضلع جہلم کی پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن، گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر نگرانی ماہ اپریل میں اب تک گراں فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں، ماہ اپریل میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل جہلم میں 7691 کاروائیاں کرتے ہوئے 374گراں فروشوں کو پانچ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے جبکہ 17گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیا گیا، تحصیل دینہ 2168کاروائیاں کی گئیں جس میں 43گراں فروشوں کو ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور 21دوکانداروں کو گراں فروشی کرنے پر گرفتار کیا گیا، تحصیل سوہاوہ میں 1338کاروائیوں میں 44دوکانداروں کو جرمانے کرکے 1لاکھ 48ہزار جرمانے وصول کئے گئے جبکہ تحصیل پی ڈی خان میں ماہ اپریل کے دوران 2851کاروائیاں کرکے 127گراں فروشوں کو 2لاکھ 8ہزار روپے جرمانے کرکے 27دوکانداروں کو جیل بھجوایاگیا۔ اس طرح مجموعی طور پر ماہ اپریل کے چار ہفتوں کے دوران 14ہزار سے زائد مقامات پر مختلف اوقات میں پرائس چیکنگ کی گئی اور 65گراں فروشوں کوجیل بھجوانے کیلئے علاوہ لاکھوں روپے جرمانے کی مد میں وصول کئے گئے، ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور گراں فروش مافیا کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں اور سرکاری نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں کے مزید قانونی کاروائیوں کا سامنا کرنا ہو گا پرائس مجسٹریٹس اس حوالے سے کام کو مزیدبہتر بنائیں

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page