top of page

جہلم :ماریہ منظور پاور لفٹر/ گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ، گولڈ سلور کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب




جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk )فخر جہلم۔ فخر پاکستان القاسم انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ۔ ماریہ منظور پاور لفٹر/ گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ۔ خصوصی اولمپکس گیمز جرمنی برلن میں 3 مختلف کیٹگریز میں گولڈ سلور اور کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب۔ اپنے کوچ جاوید بنگش صاحب کے ھمراہ میڈلز دکھاتے ھوئے۔ ھماری دوسری طالبہ زنیرہ بی نے سائکلنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا ھے۔ ابھی اسکی اور بھی ریسز باقی ھیں۔ امید ھے کہ یہ بچی بھی اچھا رزلٹ دے گی۔ آخر کار ان تمام سالوں کی محنت اور جہد مسلسل شکر الحمدللہ رنگ لائی ہے۔کاش میرے پاس وہ الفاظ ہوتے جو میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن کے کونسل ممبر ھونے کے طور پر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ھم سب کونسل ممبران کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے 2 ایتھلیٹ برلن سپیشل اولمپکس 2023 میں ہمارے پیارے ملک پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور جرمنی میں وکٹری سٹینڈ پر سبز ھلالی پرچم لہرا رھے ھیں۔ کونسل ممبران القاسم انسٹیٹویٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page