top of page

جہلم:لیمن  دودھ سوڈا  آلو بخارے کا شربت سمیت کئی دوسرے ملاوٹ شدہ  مشروبات کی فروخت جاری

جہلم (Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر کے کئی علاقوں میں سکرین ملے مشروبات کی فروخت جاری لیمن  دودھ سوڈا  آلو بخارے کا شربت سمیت کئی دوسرے ملاوٹ شدہ  مشروبات کی فروخت جاری پنجاب  فوڈ اتھارٹی بھی ان کو چیک کرنے میں ناکام شہری ان مشروبات کے پینے سے پیٹ کے کئی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کی اپیل  تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر علاقوں میں ملاوٹ شدہ مشروبات کی فروخت جاری  لیمن دودھ سوڈا اور آلو بخارے کے ملاوٹ شدہ مشروبات کی فروخت جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ان کو چیک کرنے میں ناکام شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ ان مشروبات کی ریڑھیوں کی بھرمار یوچکی ہے آلو بخارے کے شربت میں سکرین سمیت کئی اور چیزوں کی ملاوٹ بھی کی جاتی جس کے پینے سے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ سکرین ملا دودھ سوڈا بھی فروخت ہورہا ہے شہریوں نے کہا کہ دودھ سوڈا میں کیمیکل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور زرائع کے مطابق ایسے کمیکل انسانی صحت کو نقصان بھی پہنچاتے ہیں شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مشروبات فروخت کرنے والوں کے مشروبات کو چیک کیا جائے تاکہ سکرین ملے اور کیمیکل ملے مشروبات کا پتہ لگایا جاسکے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page