top of page

جہلم! لوگوں کو ہنر اور روزگار فراہم کرنے کے لیے معظم فاؤنڈیشن ملٹی سکلز ہب سینٹر کا شاندار افتتاح


*لوگوں کو ہنر اور روزگار فراہم کرنے کے لیے معظم فاؤنڈیشن ملٹی سکلز ہب سینٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔*

جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)لوگوں کو ہنر اور روزگار فراہم کرنے کے لیے معظم فاؤنڈیشن ملٹی سکلز ہب سینٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کے بانی ڈاکٹر میجر محمد یوسف کی شخصیت کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے۔معظم ہسپتال اور الزہرہ صادق ویلفیئر ٹرسٹ کی کامیابی کے بعد اب معظم فاؤنڈیشن ملٹی سکلز ہب سینٹر کا قیام لائق تحسین و قابل تقلید ہے۔یقینا وہ درد دل رکھنے والے انسان ضلع جہلم کا فخر ہیں۔گزشتہ روز معظم فاؤنڈیشن ملٹی سکلز ہب سینٹر کی افتتاح تقریب میں عوام کا جم غفیر تھا۔تقریب میں چیئرمین ادارہ بدر سعید ، پروجیکٹ مینجر یاسر خان ، پروگرام آرگنائزر حافظ یوسف،ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا ، صوبیدار ریاض احمد ، عبدالغفور چوہان ،محمد عمر بٹ ، صدر القاسم کونسل طارق محمود ، حسن مجتبی پنجاب گروپ آف کالجز سمیت جہلم کی تمام سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تلاوت قران پاک اور نعت رسول ﷺ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مقررین نے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی القاسم انسٹیٹیوٹ کی بچیوں کو شیلڈ اور کیش پرائزز بھی دیے گئے۔ڈاکٹر میجر محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔تالیوں کی گونج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسر خان اور محمد عمر بٹ نے بخوبی سر انجام دیے۔چیئرمین بدر سعید کی خدمات کو خوب سراہا گیا۔یہ امر باعث مسرت ہے کہ ملٹی سکلز ہب سینٹر کے علاوہ مسجد اور اسلامک سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔یہاں لوگوں کو بالکل مفت دینی علوم سکھائے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایک ہی چھت تلے مکینیکل کورسز،موبائل ریپیرنگ الیکٹریشن ویلڈنگ، پینٹر ، پلمبر اور بچیوں کے لیے بیوٹیشن ، سلائی اور بوتیک کورسز کے علاوہ جیولری ورک ، آرٹ ورک اور فیشن ڈیزائنر کا کام بھی سکھایا جائے گا۔مختلف کمپیوٹر کورسز کے علاوہ بچوں کی ٹیوشن کے لیے انتہائی قابل اساتذہ موجود ہیں.مستحق افراد کسی بھی کورس میں مفت داخلہ لے سکتے ہیں۔یقینا یہ ضلع جہلم کی تاریخ کا منفرد ادارہ ہے۔جہلم کی سماجی تنظیموں نے ڈاکٹر میجر محمد یوسف اختر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

0 comments
bottom of page