top of page

جہلم:لنگر پور میں تین بہنوں سمیت چار افراد کاقتل کیس ،مقدمہ درج۔دو افراد حراست میں لے لئے گئے

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk)جہلم میں گزشتہ روز لنگر پور میں تین بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کیس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق بااثر ملزمان نے مقدمہ بازی کی رنجش پر چار افراد کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مقتولہ نے ملزم رضوان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ قتل ہونیوالوں میں نعمان ، اس کی بیوی اور دو سالیاں شامل تھیں، مقتولین کی شناخت نعمان، شمائلہ، ربیعہ اور آسیہ کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق مقتول نعمان کے بھائی کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے، ملزمان میں رضوان، علی حیدر، عمر اور علی حسن شامل ہیں۔کالا گجراں پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page