top of page

جہلم : لنگر پور اور ڈھوک منور کے رقبے پر قبضہ، سٹی ہاؤسنگ جہلم کا گیٹ سیل

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر


جہلم: میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی مشترکہ کارروائی، نجی ہاؤسنگ کالونی کا بی بلاک جی ٹی روڈ گیٹ سیل اور ڈھوک منور کی چراہ گاہ واگزار کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی اور سی او ضلع کونسل چوہدری عثمان گوندل نے مشترکہ کارروائیا ں کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (سٹی ہاؤسنگ) کے بی بلاک کے جی ٹی روڈ گیٹ کو سیل کر دیا ہے جبکہ ڈھوک منور ،لنگر پور چراگاہ کا سینکڑوں کنال رقبہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے واگزار کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی کو بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page