top of page

جہلم:قرآن مجید ایک عام فہم اور ہدایت سے بھرپور کتاب ہے۔حافظ عبدالحمید عامر



قرآن مجید ایک عام فہم اور ہدایت سے بھرپور کتاب ہے۔حافظ عبدالحمید عامر

قرآن مجید دینی و دنیاوی بھلائیوں کی طرف انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔ پروفیسر عبدالرحمن طاہر

جہلم(محمد زاہد خورشید Jhelumnews.uk ) قرآن مجید دینی و دنیاوی بھلائیوں کی طرف انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر عبدالرحمن طاہر نے جامعہ علوم اثریہ جہلم میں ہونے والی فہم قرآن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کی خصوصی دعوت پر مصباح القرآن کے مصنف پروفیسر عبدالرحمن طاہر اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم تشریف لائے، جن میں مولانا اکرم محمدی، ڈاکٹر حافظ سعید عمران اور سکالر مدثر بن یوسف حجازی شامل تھے۔ مولانا عکاشہ مدنی، مولانا حافظ عبداللہ اور مولانا قطب شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔جامعہ کے طالب علم حافظ عبداللہ فیصل کی تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا باقاعدہ انتظام ہوا۔ رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نے صدارتی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ایک آسان فہم اور ہدایت سے بھرپور کتاب ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ سورۃ القمر میں اللہ تعالیٰ نے پانچ مرتبہ اس آیت کو دہرایا ہے کہ قرآن مجید کو ہم نے نہایت آسان بنایا ہے، ہے کوئی اس کو سمجھنے والا۔اس تکرار سے بات کی اہمیت اچھی طرح واضح ہو جاتی ہے۔پروفیسر عبدالرحمن طاہر(استاذ پنجاب یونیورسٹی لاہور) جو کہ قرآن کی تعلیم و تفہیم کے ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ نے اپنی ٹیم کے ساتھ 14سال کی انتھک محنت سے”مصباح القرآن“ کے نام سے ایک پروجیکٹ مکمل کیا جس سے ایک سادہ مسلمان بھی قرآن مجید آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ آپ نے اس فہم قرآن ورکشاپ میں علمی و تفصیلی لیکچر دیا جس میں انہوں نے مثالوں اور آسان فہم قوانین کی مدد سے عوام الناس کے ذہنوں میں یہ بات اچھی طرح بٹھائی کہ قرآن مجید انتہائی آسان فہم کتاب ہے، تھوڑی سی کوشش سے عام لوگ بھی اس سے دنیوی و اخروی کے حوالے سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہر نماز میں ہم سورت فاتحہ کی تلاوت کرتے ہیں جس میں صراط مستقیم کا رب تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں۔ سورت بقرہ کے آغاز ہی میں اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب دے دیا ہے کہ میرے جو بندے مجھ سے صراط مستقیم کا سوال کر رہے ہیں، ان کے لیے میں یہ کتاب ہدایت نازل کر دی ہے جس میں کسی قسم کا کوئی شبہہ نہیں، یقینی طور پر اس کتاب سے وہی ہدایت لے گا جس کا شمار متقین میں ہوگا۔ ڈاکٹر حافظ سعید عمران نے قرآن مجید کی تعلیم و تفہیم کے حوالے سے پروجیکٹر کی مدد سے لوگوں کو لیکچر دیا اور بڑے آسان فہم انداز میں عوام الناس کو اپنی بات سمجھانے کی قابل تحسین کوشش کی۔ مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔نائب مدیر الجامعہ حافظ عبدالغفور جہلمی، مدیر امور داخلی مولانا سعد مدنی اور حافظ عمر عبدالحمید بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ مختلف مساجد کے ائمہ کرام نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ مساجد کے ائمہ کرام اور عوام الناس نے اس پروگرام کو بھرپور سراہا اور ایسی علمی و تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر جامعہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ایسے پروگراموں کو مزید جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی،یہ پروگرام اپنے بنیادی مقصد فہم قرآن کے حوالے سے بہت ہی کامیاب رہا۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page