جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) شہر کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار قبرستان روڈ بھی بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل قبرستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ مٹی اور دھول سے شہری سانس اور دمہ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے قدیم قبرستان کی سڑک کو بھی نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تفصیلات کے مطابق شہر کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ قدیم قبرستان کی روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آنے لگی سڑک پر اس قدر مٹی اور دھول ہے کہ اس سے شہری سانس اور دمہ کے مرض میں مبتلا ہونے لگے ہیں جس طرح مشین محلہ روڈ اور کچہری روڈ کی نئی تعمیر کی گئی ہے قبرستان روڈ کی بھی تعمیر کی جائے شہریوں کا مطالبہ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اس قدیم قبرستان کی روڈ کو لاوارث چھوڑ دیا اور اس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ سے قبرستان آنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنازہ پڑھنے کے لیے آنے والے افراد اور اہل علاقہ اس روڈ کی مٹی اور دھول سے سانس اور دمہ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو بڑے بڑے گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں جس طرح شہر کی دوسری ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر کی گئی اسی طرح اس کی بھی تعمیر کی جائے تاکہ شہر کے قدیم قبرستان میں جانے والے شہریوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قدیم قبرستان کے راستوں کو صاف ستھرا رکھا جاسکے
top of page
bottom of page
コメント