جہلم (مرزا عبدالجبار ) راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل انجم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مقدمہ میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے خلاف اینٹی کرپشن کی نظر ثانی درخواست خارج کردی ہے عدالت نے سینئر سول جج (کرمنل ڈویژن) کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اسے بحال رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے اینٹی کرپشن حکام نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی کے ذریعے دائر نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فواد چوہدری اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہے اور وفاقی وزیر کی حیثیت سے اس کے کرپشن کے معاملات پر اثر انداز ہونے کے شواہد موجود ہیں ملزم کو کہ پہلے ہی تھانہ آبپارہ اسلام آباد کے ایک مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں تھا اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں گرفتاری کے مجاز عدالت کی اجازت کے بعد ملزم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لائی گئی اور متعلقہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کیا جس کی تکمیل کے بعد جب ملزم کو 11 دسمبر کو دوبارہ مجاز عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا نظر ثانی درخواست میں متعلقہ عدالت کے اس حکم کو خلاف قانون اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ فیصلے میں کیس کے حقائق اور دستیاب شواہد کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور عجلت میں فیصلہ جاری کیا گیا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ماتحت متعلقہ عدالت کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں اور ہدایت کی جائے کہ قانون کے مطابق کاروائی کر کے ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے تاکہ تحقیقات مکمل کی جاسکیں عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی کی درخواست خارج کردی یاد رہے کہ سینئر سول جج (کرمنل ڈویژن) راولپنڈی نے 11 دسمبر کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 162 اور 163 اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت رواں سال 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، اس کے کزن و فرنٹ مین فوق شیرباز چوہدری کے علاوہ ضلع کونسل جہلم کے سابق ڈسٹرکٹ افسر پلاننگ محمد داؤد اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی جہلم کو بھی نامزد کیا گیا ہے مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے جی ٹی روڈ دینہ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے وصول کئے جس کے لئے فوق شیر بازچوہدری کے ذریعے سوسائٹی سے تمام سرکاری امور کی انجام دہی، زمین کی خریداری اور این او سی کی منظوری لے کردینی تھی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments