top of page

جہلم:فلاحی تنظیموں کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 4 نوسرباز ملزمان گرفتار ، رقم برآمد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) فلاحی تنظیموں کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 4 نوسرباز ملزمان گرفتار ، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ھے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ اہم کاروائی کی ھے ۔ چند افراد خود کو فلاحی تنظیموں کے عہدیداران ظاہر کرکے نوسربازی سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کا کہنا ھے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ھے اور ملزمان مختلف تنظیموں کا نام استعمال کر کے شہریوں سے زکوٰۃ کے پیسے بٹورتے تھے، ملزمان کی شناخت عبدالرحمن، سلیم، علی حیدر اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے لوٹے گئے 14310 روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ کالا گجراں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ھے ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ہم پوری کرتے رہیں گے ۔

0 comments
bottom of page