top of page

جہلم!فروٹ مافیا بے لگام۔فروٹس غریب کے ساتھ متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ھو گئے.ضلعی انتظامیہ بے بس


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )فروٹ مافیا بے لگام ھو گیا ، فروٹس غریب کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ھو گئے ، فروٹس کی قیمتوں کو لگام ڈالنے کیلئے شہریوں کی طرف سے جزوی بائیکاٹ جاری ھے ، ضلعی انتظامیہ بھی فروٹ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور دکھائی دیتی ھے ۔ شہری تفصیلات کے مطابق شہریوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر کجھ روز سے فروٹس کے بائیکاٹ کیلئے مہم چلائی جا ر ہی ھے اور اس مہم کو پزیرائی بھی مل رہی ھے جبکہ عوامی بائیکاٹ کی اس مہم نے فروٹ مافیا کو بھی چکرا کے رکھ دیا ھے ۔ اس خود ساختہ مہنگائی کے خلاف دہائیاں دیتے ھوئے شہریوں کا کہنا ھے کہ انتظامیہ نے بھی فروٹ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں ۔ فروٹس مافیا کی جانب سے کی جانیوالی خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف فروٹس خریداری کا بائیکاٹ پوری آب و تاب سے جاری ھے اور سوسائٹی کے تمام طبقات اس بائیکاٹ کا حصہ بننا چاہیے تاکہ فروٹس مافیا کو انکی اصل اوقات میں لایا جائے تاکہ فروٹس جیسی یہ نعمتیں جو متوسط اور غریب عوام کی پہنچ سے دور ھو چکا ھے اسے ایک عام اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کی دسترس میں بھی آسکیں ۔

0 comments
bottom of page