top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم: فرخ الطاف کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چودھری ندیم خادم کا کھڑاک،نواز شریف سےملاقات کر ڈالی

www.Jhelumnews.uk


دینہ(رپورٹ:ادریس چودھری ) سابق ایم این اے جہلم چودھری فرخ الطاف کی میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے سب سے پاپولر لیڈر و امیدوار چودھری ندیم خادم کا بھی کھڑاک ،میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔چوہدری ندیم خادم نے کہا قائد نواز شریف کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی، میاں نواز شریف نے سب لوگوں کے سامنے گھرمالہ خاندان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ مسلم لیگ (ن) جہلم کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے اسلام اآباد میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں بتایا کہ قائد میاں نواز شریف نے گھرمالہ خاندان کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مشکل وقت کے ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتے۔ انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اْن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور جہلم میں تمام فیصلے اْن کی مشاورت سے ہوں گے۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ سمیت دیگرلیگی رہنما بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف سابق ایم این اے ،جو کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں،سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد چودھری ندیم خادم کیمپ میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔ اور چودھری ندیم خادم نے گزشتہ روز میاں نواز شریف سے ملاقات کر ڈالی۔ دونوں امیدواروں میں حلقہ این اے60کے ٹکٹ کے لئے زبردست کشمکش جاری ہے۔ کون کامیاب ہو گا۔ عنقریب معلوم ہو گا۔ جس کو ٹکٹ نہ ملے گا وہ آزاد یا کسی اور پارٹی سے الیکشن ضرور لڑے گا۔ یوں مسلم لیگ ن ضلع جہلم سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی جس کا فائدہ کوئی امیدوار بھی اٹھا سکتا ھے۔یاد رہے کہ چودھری ندیم خادم نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں،تحصیل دینہ،تحصیل سوہاوہ،تحصیل جہلم ان کا انتخابی حلقہ ہو گا۔اگر انہیں ٹکٹ ملتا ھے تو مسلم لیگ ن کی اس حلقے میں کامیابی سو فیصد یقینی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page