top of page

جہلم! فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی جانب سے بے روزگار افراد کے لیے 3 نئی چنگ چی دینے کی تقریب


دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)جہلم۔ کی سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ جو کہ پورا سال انسانی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں جب کہ آج ان کی اور ان کی فیملی کی طرف سے اس مہنگائی کے دور میں بے روز گار معذور افراد کو تین عدد نئی چنگ چی دی گئی تا کہ وہ اپنا اور اپنے بچوں کا باعزت پیٹ پال سکیں اس کے علاوہ خواجہ سرا۔ اور معذور افراد۔ بیوگان سب کو راشن پیک اور نئے جوڑے کپڑے بھی دیے اس تقریب کے مہمان خصوصی اڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جرنل) صبا سحر تھیں اس کے علاوہ تقریب میں ڈپٹی ڈرایکٹر سوشل ویلفیر/ بیت المال چوہدری واجد حسین اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔ سب مستحق افراد نے فرحت کمال ضیا ایڈووکیٹ کو دعائیں دیں جس پر فرحت کمال ضیا نے کہا کہ آپ سب لوگ نماز پڑھا کریں۔ آخر میں اے

(ڈی سی جی) صاحبہ نے فرحت کمال ضیا کے ان سب کاموں کی تعریف کی ،اے ڈی سی جی صاحبہ نے صنعت زار کی کلاسز کا وزٹ بھی کیا

0 comments
bottom of page