top of page

جہلم! فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح بدست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سے کروا دیا۔



جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ضلع جہلم کے سپوت فرحت کمال ضیاء سینئر ایڈووکیٹ نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز کمپیوٹر لیب کا افتتاح بدست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سے کروایا ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کمپوٹر لیب جیونائل وارڈ کا افتتاح محترم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ خان نیازی نے کیا مقام مسرت ہے کہ اس موقع پر سینئر سول جج منظر حیات کھوکھر نیز سپرنٹینڈنٹ جہلم حسن مجتبیٰ بمعہ سٹاف موجود تھے خصوصی دعوت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھی شرکت کی ۔فرحت کمال ضیاء نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیونائل وارڈ کو حسب ضرورت کمپیوٹرز عنایت کیے ۔۔

موجودہ تقریب سے قبل قیدیوں کو ناصرف نئے کپڑے دیے گئے بلکہ سپورٹس کمپلیکس کی ضروریات کو بھی پورا کیا گیا سینکڑوں کی تعداد میں پنکھوں کی مرمتی بھی کروائی گئی فرحت ضیا کمال اپنی فیملی کی معاونت سے ہر وقت انسانی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔۔۔

مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ خان نیازی سوشل ویلفیئر کے کاموں کو دیکھ کر انتہائی متاثر ہوئے اور فرحت کمال ضیا کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈ بھی دی سیشن جج کا یہ کہنا تھا کہ سوشل کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے شیلڈ کا دینا ناکافی ہے بہرحال سوشل ورکر کی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

0 comments
bottom of page