top of page

جہلم:فرحت ضیاء کمال ایڈووکیٹ کی سماجی خدمات ،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکٹ جاری



دینہ(پروفیسر خورشید علی ڈار Jhelumnews.uk )فرحت ضیاء کمال سینئر ایڈووکیٹ سماجی خدمات سر انجام دے کر اپنے خاندان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فرحت ضیا کمال ایڈووکیٹ ہر دکھ کی گھڑی میں انسانوں کی مالی طبعی تعلیمی خدمات دے کر نا صرف سکون قلب حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنی فیملی کے مخیر حضرات کا نام بھی روشن کرنے میں مصروف ہیں انہی خدمات کی بنا پر متعدد بار ڈپٹی کمشنر جہلم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر چکے ہیں ہر رمضان میں ہزاروں مستحق لوگوں کی امداد کرنا بارش اور زلزلے کی صورت میں خدمت کے لیے پہلے آنا تعلیم کے حوالے سے مستحق طلباء وطالبات کی مالی امداد کرنا ان کا وطیرہ ہے حال ہی میں انہوں نے 1122= کو سروس دی اس کے اعتراف میں بھی آپ کو تعریفی سرٹیفکیٹ ملا ہے ۔۔ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے سماجی شخصیت ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء کوان کی ریسکیو 1122 کو رضاکارانہ طور پر پیش کی گئی عطیات کی بنیاد پر اعزازی سرٹیفیکیٹ دیا گیااس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ فرحت کمال ضیاء خدمت خلق میں پیش پیش ہیں


0 comments
bottom of page