top of page

جہلم!فراز حسین چوہدری کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) فراز حسین چوہدری کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا ، دوست احباب اور پارٹی ورکرز وعہدیداران کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کے بھائی فراز حسین چوہدری کو ہیو من رائٹس کونسل آف پاکستان کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا ، جس ہر پی ٹی آئی ورکرز و عہدیداران کا کہنا ھے کہ یہ جہلم کے لیے ایک اعزاز کی بات ھے کہ جہلم سے فراز چوہدری کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے کونسل کا وائس چیئرمین بنا دیا ھے جنہیں پارٹی وابستگی سے بالاتر ھو کر ہیومن رائٹس کے حوالہ سے کام کرنے کا موقع ملے گا جو اچھا شگون ھے ۔ فراز چوہدری کو یہ منصب ملنے پر آن کے دوست احباب اور پارٹی کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور کامیابیوں کیلۓ دعاؤں کا سلسلہ جاری ھے ۔جس پر فراز حسین چوہدری کی جانب سے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا ھے کہ وہ ہیومن رائٹس کیلۓ دن رات کام کرتے ھوئے کونسل کے معیاررات پر پورا آترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

0 comments
bottom of page