top of page

جہلم!فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی، منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ایس ایچ او سول لائینز عثمان تصدق کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں ، فائرنگ کر کے 02 شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم سمیت منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتارکر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملزم بلال نے نجی کالج کے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے 02 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ دوسدی طرف منشیات فروش ملزم جمیل عرف جمیلوں کو گرفتار کر کے 1 کلو 318 گرام چرس برآمد کر لی گئی ھے ۔ ایک اور اہم کاروائی میں ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے 03 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے، جبکہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شہری کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اعجاز احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیاگیا۔ڈی پی او جہلم کے مطابق شہریوں کے عزت اور جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور آس کی ٹیم کو اہم کاروائیاں کرنے پر شاباش بھی دی گئی۔




0 comments
bottom of page