top of page

جہلم:غیر قانونی پرچی فیس وصولی پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے ایک شخص کو گرفتار کروا دیا

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) غیر قانونی پرچی فیس وصولی پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے ایک شخص کو گرفتار کروا دیا ، زیر حراست شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبزی منڈی کے دورے کے موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے نوٹس میں آیا کہ سبزی منڈی کے باہر کچھ لوگوں کی طرف سے غیر قانوںی پرچی فیس وصولی کی جاتی بے جس پر ڈپٹی کمشنر نے درست ثابت ھونے پر متعلقہ شخص کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا ، زیر حراست ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کی گئ ھے ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کوئی شخص غیر قانونی پرچی فیس وصول کر رہا ہے تو اس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں۔انتظامیہ یہ غیر قانونی حرکت کسی صورت برداشت نہیں کریے گی اور کوئی بھی فرد یہ غیر قانوبی حرکت کرتا پایا گیا تو وہ شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا ۔

0 comments
bottom of page