top of page

جہلم: غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی رکشہ شاپس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم: غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی رکشہ شاپس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، چیف سیکرٹری نے غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی رکشہ شاپس کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ موٹرسائیکلوں کو رکشہ میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، سیفٹی سٹینڈرڈز کے بغیر تیار کئے گئے موٹر سائیکل رکشہ ماحولیاتی آلودگی، حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشوں کو رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے،صرف فٹنس کے معیار پر پور اترنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، ایک ماہ بعد کسی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشہ کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکرٹری صنعت کو موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی ورکشاپس کی رجسٹریشن کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت، اب تک سات کمپنیوں کو موٹرسائیکل رکشہ تیار کرنے کے لائسنس دیئے گئے ہیں زیادہ تر موٹرسائیکل رکشہ سیفٹی سٹینڈرڈز کے بغیر مقامی ورکشاپس میں تیار کئے جا تے ہیں جو کہ قانوناً جرم ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page