top of page

جہلم!غریب آدمی یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی نہ ملنے پر بازار سے  135 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ضلع جہلم میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دو ماہ سے غائب حکومت کے غریب عوام کو ریلیف دینے کے دعوے صرف باتوں کی حد تک ہی محدود غریب آدمی یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی نہ ملنے پر بازار سے  135 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور شہریوں کو نہ چینی دستیاب اور نہ ہی آٹا شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ  تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی نایاب دو ماہ سے کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی نہیں مل رہی جبکہ سستا آٹا بھی یوٹیلیٹی اسٹور سے غائب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان تو کر دیتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرتی یوٹیلیٹی اسٹور پر سستی اشیاء کی فراہمی کے نعرے اور وعدے سب جھوٹے نکلے چینی دو ماہ سے ہمیں نہیں مل رہی اور ہم چینی بازار سے 135 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ سستا  آٹا بھی یوٹیلیٹی اسٹور سے غائب ہوچکا شہری امجد نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی کی فراہمی تو کی نہیں لیکن جب یوٹیلیٹی اسٹور پر جاتے ہیں تو وہاں پر چینی کا  ریٹ  91 روپے کلو لکھا ہے جبکہ اسٹور پر چینی موجود ہی نہیں اگر حکومت یہ اشیاء فراہم نہیں کر سکتی تو پھر غریب عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے جاتے ہیں کیا حکومت غریب عوام کو صرف دھوکہ میں ہی رکھنا چاہتی ہے کیا وہ ان اشیاء کی فراہمی کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر یقینی نہیں بنا سکتی  اس سلسلے جب یوٹیلیٹی اسٹور مے مینجر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں کہ چینی کی فراہمی کس وجہ سے روک دی گئی ہے ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ چینی کچھ روز تک آجائے گی ہم مزید اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے  بہرحال غریب عوام کو یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی ملے یا نہ ملے حکومت ان غریبوں کے ساتھ جھوٹ بول بول  کر اپنی روایات کو قائم رکھے ہوئے  ہے اور غریبوں کے ساتھ سستی اشیاء کو کم کرنے کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہے 

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page