top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کی شامت

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) عید الفطر کے موقعہ پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کی شامت ، مسافروں کا محفوظ سفر بنانے کیلۓ اوور لوڈنگ پر کڑی نظر رکھی جائے گی ، اڈہ مالکان اور ٹھیکداروں کو کرایہ نامہ چارٹس آویزاں کرنے کا پابند بنایا جاۓ گا ، ڈی پی او جہلم کی ہدایات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر جہلم ٹریفک پولیس کی طرف سے عید کے موقع پر شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو چیک کر کے قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جا رہی ھے ۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کیلۓ اوور لوڈنگ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی اور اس سلسلہ میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ جبکہ اڈا مالکان اور ٹھیکیداروں کو کرایہ نامہ چارٹس آویزاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ ڈی پی او جہلم کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کےلئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page