top of page

جہلم! عید الفطر ۔موٹر سائیکل زیر تعمیر پلی سے نیچے جا گری سنگھوئی کا 1نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی



جہلم ( ظہیر عباس۔ Jhelumnews.uk) گاؤں بگا سعیلہ کے قریب روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 اپریل 2023 رات تقریبا 8 بجے بگا سعیلہ کے قریب روڈ پر حادثہ پیش آیا۔جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔زخمی کی شناخت اسد علی ولد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔اس کے سر پر چوٹ آئی ہے اور ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد احمد ولد عبّاس کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں کا تعلق گاؤں سنگھوئی سے ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان زیر تعمیر پلی سے نیچے گر گئے۔حادثے کی وجہ تاریکی اور بے پرواہی بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو 1122 نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری رسپانس کیا اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page