top of page

جہلم!عیدلاضحی کے تینوں دن صفائی کی صورتحال مثالی قائم رکھی جائے۔ ڈی سی


دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk) عید الاضحی کے موقع پر مثالی صفائی کرنے اور آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے زور و شور سے اقدامات کئے جائیں، منڈیوں کو لگانے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں جگہ منتخب کریں، شہر کے اندر یا چوراہوں پر ہرگز جانوروں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ڈاکٹر حسان طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی او میونسپل کمیٹی جہلم، دینہ، سوہاوہ اور اسسٹنٹ کمشنرز شامل ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سی او میونسپل کمیٹیز کو ہدایت کی کہ مناسب مقامات پر منڈیاں لگا کر تمام بیوپاریوں کو وہاں پابند کیا جائے شہر کے اندر جانوروں کو بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ عید الاضحی کے تینوں دن مثالی صفائی کی صورتحال قائم رکھی جائے اس سلسلہ میں ہر قسم کی مشینری اور آلات عید سے قبل متحرک کرلیں عید کے موقع پر کسی قسم کی عوامی شکایات ہر گز نہیں ہونی چاہیے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page