جہلم عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے لگے شہری عدم تحفظ کاشکار
جہلم ضلعی پولیس کی کارکردگی مشکوک۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کراٸم کنڑول فوٹو سیشن تک محدود ڈسڑکٹ پولیس افسر بے بس
جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) تفصیلات کے مطابق گرشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ یا مارواے پولیس گردی قتل اج تھانہ سٹی کی ٹیم کی مشکوک کارکردگی جس پر اپنے ہی تھانہ میں تعینات ایس ایچ او سمیت 20 پولیس ملازمین پر 156 سی ت پ اور 365 ت پ کی دفعات کے تحت ایف اٸی ار درج مقدمہ ثانیہ عابد نامی خاتون کی مدعیت میں درج ہوا جو ضلع شیخوپورہ کی رہایشی ہے ایف اٸی ار عدالت کے حکم پر درج کی گٸ ہے مدعی مقدمہ کے مطابق ایس ایچ او انیس الرحمان اور 20 سے زاید پولیس ملازمین نے میرے گھر ریڈ کی جس میں میری ماں ،بھاٸی خالہ اور کزن کو لاکر حوالات میں بند کر دیا اور دوران ریڈ ایس ایچ او انیس الرحمان نے گھر کاقیمتی سامان ،5تولہ طلاٸی زیورات 12 موباٸل فون اور 2لاکھ نقد اٹھا لیے تھے اور 30 لاکھ روپے رشوت بھی مانگی اور کہا ڈی پی او ناصر محمود کا خاص آدمی ہوں میرا کو ٸی کچھ نہیں کر سکتا اگر تیس لاکھ نہ دیے تو جھوٹے پرچوں میں ڈال دونگا اور سنگین نتاٸج کی دھمکیاں بھی دیں دوسری جانب ایس ایچ او انیس الرحمان کے مطابق 100 تولہ سونا کے چوری کے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی کسی سے کسی قسم کی رشوت کا مطالبہ نہیں کیا ضلع کے دو بڑے تھا نوں میں اسطرح کی سنگین صورتحال کی وجہ سے عوامی سماجمی اور تاجر برادری میں شدید عدم تحفظ کی لہر دوڑ گٸی ہے تاجر برادری عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی محترمہ مریم نواز شریف اور أٸی جی ڈاکٹر عثمان سے اپیل کی ہے ضلع میں بگھڑتی صورتحال پر کنٹرول کیا جاۓ
Comments