top of page

جہلم! عمران خان کو ریڈ لائن قرار دینے والے لیڈرز گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ،علامتی احتجاجی مظاہرے

جہلم ( رپورٹ!ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk)جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ سکینڈل میں نیب نے گرفتار کر لیا ، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ٹی آئ کی ریڈ لائن کراس ، عمران خان کی گرفتاری کو ریڈ لائن بتانے والوں کی طرف جہلم میں محض علامتی احتجاجی مظاہرے پرہی اکتفا کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب نے ریاستی اداروں کی مدد سے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کےاحاطہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ عمران خان نیب کو القادر ٹرسٹ سکینڈل میں مبینہ طور پر 60 ارب روپے کی کرپشن کیس کے الزام میں مطلوب تھے ۔ قبل ازیں اس کیس میں شامل تفتیش ھونے کیلئے نیب کی طرف سے عمران خان اور بشری بی بی کو نوٹسسز جاری کیے گۓ لیکن وہ شامل تفتیش نہ ھوئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آن کے ورکرز کی طرف سے جہلم میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں پارٹی راہنماؤں اور کارکنان کی مایوس کن شرکت پر شریک مظاہرین سخت مایوس اور نالاں نظر آئے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ھولڈرز اور تنظیمی نمائندوں کے خلاف پھٹ پڑے ۔ احتجاج میں شریک ورکرز احتجاج میں شرکت نہ کرنے والے پارٹی ٹکٹ ھولڈرز ، تنظیمی عہدیداران اور ورکرز پر ہی پھٹ پڑے ۔ ملک بھر کی طرح جہلم پنڈدادنخان اور دینہ میں بھی تحریک انصاف کے وہ کارکن جو عمران خان کی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دیتے تھکتے نہیں تھے ، ریڈ لائن کراس ھونے پر گھروں سے باہر نہیں نکل پائے اور قلیل تعداد میں ورکرز نے محض علامتی مظاہرے پر ہی اکتفا کیا، جن میں ورکرز کی شرکت نہ ھونے کے برابر تھی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور اپنے لیڈر عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رھے تھے احتجاجی مظاہرین نے حکومت اور ذمہ داران کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے اور عمران خان کی رہائ کی قرارداد پیش کرنے کے بعد منتشر ہوگئے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page