جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگے، محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران عطائیت کا دھندہ روکنے میں بری طرح ناکام ھو گئے ۔ عوام الناس کی طرف سے عطائیت کے خاتمے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ ، ڈپٹی کمشنر ، سی ای او ہیلتھ جہلم اور ہیلتھ کیئر کمشن کے حکام سے فوری اقداات کی اپیل
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے زیر انتظامات چلنے والے کلینکس کے بھر مار ھے انسپکشن کرنے والی ٹیموں کی حرکت پر کچھ اہلکار عطائیوں ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کر دیتے ہیں جس پر عطائی کلینکس بند کردیے جاتے ہیں ۔ جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام دکھائی دیتا ھے ، ضلع بھر میں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ھے اور انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے میں مصروف عمل ہیں و دوسری جانب متعدد میڈیکل اسٹورز بھی فارماسسٹ کے بغیر نا اہل افراد چلاتے نظر آتے ہیں ۔ اس ضمن میں متعلقہ ادارے کے مجاز حکام متحرک ہونے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، متعلقہ اداروں اور محکموں کے حکام بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح جہلم میں بھی کم تعلیم یافتہ اور ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں نے کلینکس کھولے ہوئے ہیں جو انسانی جانوں سے کھیلنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ،
ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجنوں مقامات پر عطائی ڈاکٹروں نے اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں ، اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ، ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا بے کہ عطائیت کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضل بھر سے انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والی عطائیت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments