top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:عطائیت کو لگام دینے کی بجائے فروغ دینے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، شہریوں کی جان و مال داؤ پر لگ گیا

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عطائیت کو لگام دینے کی بجائے فروغ دینے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، عطائیت شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے میں مصروف عمل جبکہ محکمہ صحت کے حکام نے چپ سادھ لی ۔ شہریوں کا متعلقہ حکام اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم اوع گردو نواح میں محکمہ ہیلتھ عطائیت کے خاتمے ، غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے ، ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر کرنے اور اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں بری طرح ناکام ھو چکا ھے ۔ محکمہ ہیلتھ عطائیت کے خاتمے کی بجائے دوام دینے میں مصروف عمل دکھائی دیتا نظر آتا ھے ۔ متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کی نااہلی عروج پر ھے۔ تمام عطائی ڈاکٹرز اورحکیموں کو کھلی چھوٹ دیے دی گئی ھے ۔ جبکہ مخصوص ادویات میں سٹیرائیڈ کے استعمال کی باز گشت بھی عام ھے ۔ جبکہ ہیلتھ کیئر کے قیام سے عطائیت مزید مضبوط ہوئی ۔ جہاں جہلم اور گردونواح میں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ھے وہاں دوسری جانب متعلقہ ادارے کے مجاز حکام متحرک ہونے کے بجائے خاموش تماشائی بنتے ہوئے انسانی جانوں سے کھلواڑ دیکھ رہے ہیں۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے یہ گھناؤنا کاروبار کرنے والی مافیا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ، جبکہ اداروں اور محکموں کے متعلقہ حکام بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ،محکمہ ہیلتھ کے زمہ داران اور سیکرٹری ہیلتھ سے اس گھناؤنے کاروبارکے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ھے ۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page