top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:عرس مبارک دربار عالیہ حضرت غلام نبی مغل کیان جوڑا شریف کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی عرس مبارک میں ملک بھر سے زائرین کی شرکت۔

جہلم //(مصطفیٰ بٹ سے)دربار عالیہ حضرت غلام نبیؒ جوڑا شریف پر عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی تفصیلات کے مطابق عرس مبارک دربار عالیہ حضرت غلام نبی مغل کیان جوڑا شریف کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی عرس مبارک میں ملک بھر سے زائرین شرکت کی۔دربار حضرت غلام نبیؒ جوڑا شریف پر عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جمع رہتا ہے، یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا، اس موقع پر گلیوں محلوں اور بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء، بچوں کے کھلونے ، جیولری کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے سٹالز لگائے گئے ہیں اور بچوں کے لیے جھولوں کا انعقاد کیا گیا ہے اس عرس مبارک کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں لوگ ڈھول کے ساتھ ڈالیاں لے کر بھنگڑے ڈالتے ہوئے دربار عالیہ پر حاضری دیتے ہیں اور ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس عرس میں لوگ ننگے پاؤں آتے ہیں عرس مبارک میں ڈیجٹل میڈیا گروپ جہلم کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر پیر جہانگیر افضل کیانی نے ڈیجٹل میڈیا گروپ جہلم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پردادا کے پردادا حضور مغل کیان حضرت حافظ نصر اللہ صاحب کا 287 عرس مبارک ہے۔ میڈیا کے سوال پر کہ اس عرس میں خاص بات کیا ہے تو انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ اگر کسی کو مرغی کا دوری پڑتا ہو تو وہ انسان عرس مبارک پر دربار شریف میں حاضری دے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کو مرغی کا دورہ نہیں پڑے گا کیونکہ بہت سارے لوگ دربار عالیہ سے شفاء حاصل کر چکے ہیں حضرت میاں غلام نبی صاحب کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت غلام نبی صاحب نے 16 سال کی عمر میں جوڑا شریف کو چھوڑ کر جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ سیال شریف ڈھوک سیال میں 80 سال قیام کیا آج بھی سیال شریف میں آپ کی بیٹھک موجود ہے وہاں پر ہر سال 12 فروری کو عرس مبارک ہوتا ہے ہیاں جوڑا شریف عرس مبارک کی تقریبات تین روز جاری رہتی ہیں ان تین روزہ تقریبات میں دور دراز کے علاقوں سے زائرین پیدل آتے ہیں خاص کر جہلم سے زائرین ایک دن پہلے عرس میں شرکت کے لیے آتے ہیں اور راستے میں ایک رات کو قیام کرتے ہیں اور دوسرے دن جوڑا شریف پہنچے ہیں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی زائرین آتے ہیں وہ اپنے جوتے اپنے گھروں میں اتار کر ننگے پاؤں دربار شریف میں آتے ہیں






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page