top of page

جہلم: عدالت نے مجرمہ نورین بی بی کو 14سال قید بامشقت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

جہلم (رانا عاصم سے)معزز عدالت کے جج راجہ غضنفر علی خان سیشن جج صاحب جہلم نےمنشیات کے مقدمہ نمبر560/23بجرم CNSA 9(1)-6-D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا،مجرمہ نورین بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرمہ نورین بی بی کو 14سال قید بامشقت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مجرمہ کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔

0 comments

댓글

별점 5점 중 0점을 주었습니다.
등록된 평점 없음

평점 추가
bottom of page